پونٹنگ کی سنچری: آسٹریلیا کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے نیٹ ویسٹ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی یہ سیریز برابر کر دی ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا اور کپتان رکی پونٹنگ نے ایک سو گیارہ کا انفرادی سکور بنا کر آسٹریلیا کی جیت کو یقینی بنادیا۔ رکی پونٹنگ کی اننگز کی وجہ سے آسٹریلیا کو انگلینڈ کے 223 رن کا ہدف حاصل کرنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی اور انہوں نے صرف چوالیسویں اوور میں ہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی اننگز کے دوران بریٹ لی نے انتہائی تباہ کن بالنگ کی اور پانچ وکٹیں حاصل کرکے انگلینڈ کو ایک بڑا سکور کرنے سے روک دیا۔ پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ آسٹریلیا کی اننگز کے آغاز میں ایڈم گلکرسٹ نے جو اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے عالمی شہرت کے حامل ہیں کوئی قابل ذ کر کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف انتیس رن بنانے کے بعد فلنٹاف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی کیٹش تھے جو جائلز کی گیند پر ہارمیسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے صرف تیس رن بنائے۔ کپتان پونٹنگ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں اپنی دسویں سنچری مکمل کرکے آسٹریلیا کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر ایک سو گیارہ رن بنائے۔ انہوں نے ایک سو گیارہ رن صرف ایک سو پندرہ گیندوں پر بنائے۔ انہیں گف نے آؤٹ کیا۔ اس سے قبل نیٹ ویسٹ دو طرفہ ایک روزہ میچوں کی اس سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو چوبیس رنز بنائے تھے۔ کولنگ وڈ اور فلنٹاف کے درمیان ایک سو تین رن کی شراکت ہوئی۔ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں نے لندن کے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی ہیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے پہلے چار کھلاڑی پینتالیس کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے کاسپروویچ نے دو اور مکگرا اور بریٹ لی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ پچیس رن پر گری۔ اس کے بعد اٹھائیس رن پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||