BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 July, 2005, 16:38 GMT 21:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن دھماکے، کھلاڑیوں کا ردعمل

 کین لونگسٹن
برطانوی میئر کین لونگسٹن کے مطابق دھماکے لندن میں ہونے والے دھماکے عوام میں تفریق پیدا نہیں کرسکیں گے‘۔
انگلستان اور ویلز کرکٹ بورڈ لندن کے دھماکوں کے بعد اتوار کو لارڈز اور منگل کو اوول میں میچوں کے انعقاد پر بھی نظرثانی کر رہا ہے۔

جمعرات کو برطانیہ اور خصوصاً لندن میں اولمپک کی میزبانی مل جانے کا جشن جاری تھا۔ لیکن جیسے ہی دھماکوں کی خبریں ملنا شروع ہوئیں۔ یہ جشن ختم کردیا گیا۔

لندن کے مئر ’کین لونگسٹن‘ کو سنگاپور میں اس وقت اطلاع ملی جب وہ عالمی اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ اپنے ردعمل میں کین لونگسٹن کا کہنا تھا کہ یہ حملے بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب، معصوم لوگوں کے قتل عام کے مترادف ہیں۔

مئر نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ دھماکے کرنے والے اہلیان لندن کو ایک دوسرے سے لڑانا چاہتے ہیں۔

’میں نے عالمی اولمپک کمیٹی کو بتایا تھا کہ لندن دنیا کا عظیم ترین شہر ہے جہاں لوگ امن و آشتی اور ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور یہ دھماکے عوام میں تفریق پیدا نہیں کرسکیں گے‘۔

لندن میں برطانیہ کی اولمپک کمیٹی کے سنگاپور سے لوٹنے پر شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی تھیں لیکن دوپہر تک ہی یہ پروگرام ختم کردیا گیا تھا۔

برطانوی ٹیم کے ارکان نے دھماکوں پر اپنے غم کا بھی اظہار کیا۔ خود عالمی اولمپک کمیٹی نے لندن کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز انگلستان اور آسٹریلیا کا نیٹ ویسٹ چیلنج کپ کا ایک روزہ کرکٹ میچ ہیڈنگلےلیڈز میں ہواتھا جس میں انگلستان نےآسٹریلیا کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔ مارکس ٹریسکوتھک اس میں ’مین آف دی میچ‘ تھے۔انہوں نےلندن کےدھماکوں پر کہا

’ظاہر ہے یہ ایک مشکل دن تھا اور جب ان دھماکوں کی خبریں آنا شروع ہوئیں تو تمام ہی کھلاڑی ٹی وی کے سامنے جمے ہوئے تھے۔ ہم لوگ لندن میں کافی وقت گزارتے ہیں اور اس وجہ سے وہاں اس طرح کے واقعات پر خاصی تشویش ہوجاتی ہے۔ بہت سے لوگ وہاں رہتے ہیں تو ان کو اپنے گھروالوں کی فکر بھی ہوتی ہے۔

برطانوی رگبی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اینڈی روبنسن نے کہا کہ سنیچر کے میچ سے پہلے لندن کے دھماکوں میں مرنے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

گزشتہ روز ایپسم میں ہونے والی گھڑ دوڑ ان دھماکوں کے بعد ملتوی کردی گئی تھی۔ تاہم فارمولا ون کار ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اتوار کو یہ ریس معمول کے مطابق سلورسٹن میں معنقد ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد