آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تبدیلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے عالمی مقابلوں ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی‘ کو آسان بنانے کے لیےاس کے ڈھانچے میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلوں میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور جن میں آپس میں میچ کراکے دونوں گروپوں میں سے پہلے دو نمبر پر آنے والی ٹیوں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے کرائے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق ان عالمی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور ان بارہ ٹیموں کے درمیان تین مختلف گروپوں کی صورت میں ابتدائی مقابلے ہوتے ہیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیوٹیو میلکم سپیڈ نے کہا ہے کہ ان مقابلوں کی خامیوں کو دور کردیا گیا ہے اور اب بھارت میں ہونے والی اگلی چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان مقابلوں میں شمولیت کے لیے ٹیموں کا چناؤ یکم اپریل 2006 کو آئی سی سی کے ایک روزہ مقابلوں کی فہرست کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس فہرست پر پہلی چھ ٹیمیں تو خود بخود ان مقابلوں میں حصہ لینے کی مجاز ہوں گی جبکہ باقی دو ٹیموں کو اس ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے میچ کھیلنا ہوں گے۔ آئی سی سی کی فہرست میں ساتویں سے دسویں نمبر پر موجود چار ٹیموں کے درمیان یہ کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے اور ان میں کامیاب ہونے والی دو ٹیموں کو 2006 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شامل کر لیا جائے گا۔ یہ کوالیفائنگ راونڈ بھی بھارت میں چیمپئنز ٹرافی سے چند دن قبل کھیلا جائے گا۔ چیمپین ٹرافی کا یہ نیا طریقہ بورڈ آف انٹرنیشنل کرکٹ ڈویلمپنٹ کے ڈبلن میں ہونے والے اجلاس میں منظور کیا گیا۔ میلکم سپیڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی گزشتہ ٹرافی کے بعد اس ضمن میں کافی گفت و شنید کیا گئی اور اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||