آسٹریلیا 258 پر آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 258 پر آؤٹ کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر اٹھاتیس رنز بنائے ہیں۔ کپتان سمتھ اٹھارہ رنز پر جبکہ ڈی ولایرز چودہ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے پہلے مکایا نیتنی کی شاندار بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 258 سے آؤٹ کر دیا ۔آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے اننگز کے سب سے زیادہ نمایاں کھلاڑی رہے اور انہوں نے اکہتر رنز بنائے۔ رکی پونٹنگ اس وقت بیٹنگ کرنے آئے جب آسٹریلیا بغیر کوئی رنز بنائے میتھیو ہیڈن کی وکٹ گنوا چکا تھا۔ پرتھ میں واکا گراونڈ ہمیشہ سے فاسٹ بولروں کو مدد ملتی ہے اور فاسٹ باولر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ مکایا نیتنی کی دسویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔آندرے نیل نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شان پولاک نے ایک مگر سب سے اہم وکٹ حاصل کی۔ شان پولاک نے آسٹریلیا کے کپتان کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنائی۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل ورلڈ الیون کو تیسری شکست09 October, 2005 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی29 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ جیت گیا13 March, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط06 September, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ جیت گیا06 September, 2005 | کھیل جیتتے جیتتے، نیوزی لینڈ ہار گیا07 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||