آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بریٹ لی اور ناتھن بریکن کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو برسبن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں تین سو اناسی رن سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف ایک سو انتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بریٹ لی نے تیس رن کے عوض پانچ جبکہ بریکن نے اڑتالیس رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے گزشتہ دن کے سکور دو سو تراسی رن دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے پانچ سو نو رن کا ہدف فراہم کیا تھا۔ اس ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور کرس گیل اور رمیش سروان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بیس سے زیادہ رن بنانے میں ناکام رہا۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس میچ میں انہوں نے بالترتیب ایک سو انچاس اور ایک سو چار رن کی شاندار اننگز کھیلیں۔ | اسی بارے میں ورلڈ الیون کو تیسری شکست09 October, 2005 | کھیل ورلڈ الیون پھر ہار گئی07 October, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ورلڈ پر پہلی فتح05 October, 2005 | کھیل آسٹریلیا اور ورلڈ الیون میں سپرمقابلہ04 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||