BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 October, 2005, 15:55 GMT 20:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا اور ورلڈ الیون میں سپرمقابلہ
کیون پیٹرسن اور اینڈریو فلنٹوف
انگلینڈ کے دونوں کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں
بدھ سے شروع ہونے والی سپر سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ورلڈ الیون نے اینڈریو فلنٹوف اور کیون پیٹرسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سیلیکٹرز نے پہلے میچ میں تین سپنر بھی شامل کیے ہیں جن میں مرلی دھرن، ڈینیئل ویٹوری اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔

یہ میچ برطانوی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر پندرہ منٹ پر شروع ہو گا۔

آسٹریلیا کی طرف سے زخمی بریڈ ہوگ کی جگہ لیگ سپنر کیمرون وائٹ اپنا ڈبیو گیم کھیل رہے ہیں۔

ورلڈ الیون کی طرف سے نئی گیند شان پولاک اور دنیا کے سب سے تیز رفتار بولر شعیب اختر کروائیں گے۔ اس طرح انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے کامیاب بولر فلنٹوف نہ صرف نئی گیند کروانے والوں میں شامل ہوں گے بلکہ بیٹنگ میں بھی ان کا نمبر ساتواں ہے۔ اس کی وجہ ورلڈ الیون میں ایک مضبوط مڈل آڈر کا ہونا ہے۔

شان پولاک اور رکی پونٹنگ
شان پولاک اور رکی پونٹنگ: دونوں کے لیے ہی یہ میچ اہم ہے

آسٹریلیا کی طرف سے سائمن کیٹچ اور ایڈم گلکرسٹ اوپن کریں گے جبکہ ورلڈ الیون کی طرف سے ہو سکتا ہے کہ وریندر سہواگ کے ساتھ وکٹ کیپر کمار سنگاکارا اوپن کریں۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سیلیکٹرز نے پہلے میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

آسٹریلیا نے گلین میکگرا اور بریٹ لی کے علاوہ تیسرے فاسٹ بولر ناتھن بریکن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ناتھن آخری مرتبہ نومبر 2003 میں بھارت میں ہونے والا سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، ڈیمئن مارٹن، مائیکل ہسے، مائیکل کلارک، شین واٹسن، اینڈریو سمنڈز، کیمرون وائٹ، بریٹ لی، گلین میکگرا، ناتھن بریکن۔

ورلڈ الیون: شان پولاک (کپتان)، وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا، راہول ڈراوڈ، ژاک کیلس، برائن لارا، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹوف، ڈینئل ویٹوری، شعیب اختر اور شاہد آفریدی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد