BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 September, 2005, 10:34 GMT 15:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط
محمد کیف
محمد کیف 93 رن پر ناٹ آؤٹ رہے
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے اٹھائیس گیندوں پر بائیس رنز کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اوپنر نیتن ایسٹل سینچری بنا کر کھیل رہے ہیں۔

بھارت کے پارٹ ٹائم سپنر وریندر سہواگ نے نیوزی لینڈ کی تین وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ایک وکٹ ہربھجن سنگھ نے حاصل کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 121 کے سکور پر گری جب وریندر سہواگ نے کپتان سٹیفن فلیمنگ کو اکسٹھ کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔وریندر سہواگ نے اسی اوور میں نئے آنے والے بیٹسمین مارشل کو بھی آؤٹ کر دیا۔وریندر سہواگ نے تیسری وکٹ سٹائرس کو آؤٹ کر کے حاصل کی ہے۔

اوپنر نیتن ایسٹل ستر رنز بنا چکے ہیں اور ابھی آؤٹ نہیں ہوئے ہے۔ کپتان سٹیفن فلیمنگ 61 کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد کیف نے سب سے زیادہ سکور کیا۔ وہ ترانوے رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی اشیش نہرا تھے جو بغیر کوئی رن بنائےملز کا دوسرا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اورم نے چار، ویٹوری اور ملز نے دو، دو جبکہ شین بونڈ اور سٹائرس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور سارو گنگولی اور وریندر سہواگ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں بہّتر رن بنائے۔ سارو گنگولی اکتیس رن بنا کر جیکب اورم کی گیند پر ہمیش مارشل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

وریندر سہواگ نے نصف سنچری سکور کی اور وہ تریسٹھ گیندوں پر پچھہتر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس وقت بھارت کا سکور 155 تھا۔ اسی سکور پر راہول ڈراوڈ بنا کوئی رن بنائے ویٹوری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بھارت کے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جو بیس رن بنا کر ملز کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کا سکور 185 رن تھا۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 203 کے سکور پر گری جب ونوگوپال راؤ 8 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دھونی نےگیارہ رن بنائے انہیں سٹائرس نے آؤٹ کیا۔ اجیت اگرکار 6 جبکہ عرفان پٹھان 10 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت: سارو گنگولی، سہواگ، محمد کیف، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، جے پی یادو، اگرکار، ونو گوپال راؤ، اشیش نہرا، ہربھجن سنگھ

نیوزی لینڈ: لوئی ونسنٹ، سٹیفن فلیمنگ، ناتھن آسٹل، میکملن، ہمیش مارشل، سکاٹ سٹائرس، جیکب اورم، میکلم، ویٹوری، ملز، شین بونڈ، کرس کینز

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد