آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کو فتح کے لیے ایک سو چھ رن کی ضرورت تھی اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف مزید ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو ہیڈن ستاسی رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ مائیک ہسی نے تیس رن بنائے۔ وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے۔ پانچویں دن آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی بریڈ ہاگ تھے جنہیں تیئس کے انفرادی سکور پر سمتھ نے پاول کی گیند پر کیچ کیا۔ میچ کے چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چھہتر رن بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو چار رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ رمیش سروان باسٹھ جبکہ براوو چونسٹھ رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے چھ جبکہ بریٹ لی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا وائٹ واش کے قریب28 November, 2005 | کھیل براوو کی بالنگ،پھر ہسی کی سنچری27 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||