براوو کی بالنگ،پھر ہسی کی سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایڈلیڈ میں کھیلنے جانے والے ٹیسٹ میچ میں مائک ہسی آسٹریلیا کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 133 رن بنا کر اپنی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک موقع پر 295 کے سکور پر آٹھ کھلاڑی ہو گئے تھے۔ ہسی کی نویں وکٹ کے لیے مکگِل کے ساتھ ترانوے رن اور آخری وکٹ کے لیے مکگرا کے ساتھ چالیس رن کی شراکت ہوئی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 428 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 405 رن بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈوائن براوو نے چوراسی کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے دِن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر اڑسٹھ رن بنائے تھے۔ رامنریش ساروان ترپن رن پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا پر پینتالیس رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین26 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ورلڈ پر پہلی فتح05 October, 2005 | کھیل ایشز: انگلینڈ کی تاریخی فتح12 September, 2005 | کھیل آسٹریلیا سیریز جیت گیا12 July, 2005 | کھیل آسٹریلیا اور ورلڈ الیون میں سپرمقابلہ04 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||