آسٹریلیا وائٹ واش کے قریب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایڈیلیڈ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں شین وارن کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کے میچ جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ میچ کے چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں چھہتر رن بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے اور اسے جیتنے کے لیے مزید ایک سو چھ رن کی ضرورت ہے جبکہ پانچویں دن کا مکمل کھیل باقی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں دو سو چار رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ رمیش سروان باسٹھ جبکہ براوو چونسٹھ رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے چھ جبکہ بریٹ لی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان چھ وکٹوں کے ساتھ اس برس شین وارن کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 84 ہوگئی ہے اور وہ ڈینس للی کے ایک برس میں سب سے زیادہ وکٹوں کے ریکارڈ سے صرف ایک وکٹ کے فاصلے پر ہیں۔ شین وارن نے میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی اننگز کے اکیسویں اوور میں امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر میچ ریفری مائیک پراکٹر نے انہیں آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔ اس خلاف ورزی پر شین وارن کو جرمانے کیا جا سکتا ہے اور سزا سننے کے لیے وارن میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے۔ | اسی بارے میں براوو کی بالنگ،پھر ہسی کی سنچری27 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||