BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 December, 2005, 05:35 GMT 10:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ
ڈی ویلیئرز
ڈی ویلیئرز نے ایک خوبصورت اننگز کھیلی اور ہر آسٹریلیوی بولر کا ڈٹ کر سامنا کیا
جنوبی افریقہ کی ٹیم پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 258 رنز کے جواب میں 296 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر اڑتیس رنز سکور کیے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو ہیڈن تھے۔

اس طرح آسٹریلیان نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں ر 38 رن کی سبقت ختم کر دی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز 68 اور وکٹ کیپر مارک باؤچر 62 رن بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے پانچ، شین وارن نے تین جبکہ میگراتھ اور ناتھن بریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی بالر شین وارن کے لیے یہ اننگز انتہائی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ جب اس اننگز کے دوران جب انہوں نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی تو وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر بن گئے۔ یہ اس برس ان کی چھیاسیویں وکٹ تھی اور انہوں نے ڈینس للی کا ایک برس میں ٹیسٹ میچوں میں پچاسی وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑا۔

جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا تھا اور کھانے کے وقفے پر اس کا سکور صرف دو وکٹ کے نقصان پر 128 رن تھا تاہم لنچ کے بعد آسٹریلوی بالروں نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم مارک باؤچر اور شان پولاک کے درمیان ستتر رن کی شراکت نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سہارا دیا۔ شان پولاک پینتیس گیندوں پر چونتیس اور باؤچر ستتر گیندوں پر باسٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل میچ کے پہلے دن مکھایا نتنی کی شاندار بولنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 258 رن کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا تھا ۔آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے اننگز کے سب سے زیادہ نمایاں کھلاڑی رہے اور انہوں نے اکہتر رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مکھایا نتنی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آندرے نیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پرتھ کے واکا گراؤنڈ کی پچ فاسٹ بولروں کو مدد دینے کے لیے مشہور ہے اور اب تک اس میچ کے دوران نتنی اور بریٹ لی شاندا بولنگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسی بارے میں
آسٹریلیا 258 پر آؤٹ
16 December, 2005 | کھیل
نیوزی لینڈ جیت گیا
06 September, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد