BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 December, 2005, 15:24 GMT 20:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ
شین وارن
ظاہر ہے کہ یہ میرے لیے بہت ہی قابل فخر بات ہے: شین وارن
آسٹریلوی سپنر شین وارن نے 2005 میں ٹیسٹ میچوں میں ستاسی وکٹیں لے کر ایک سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

چھتیس سالہ وارن نے یہ نیا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں قائم کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا ہی کے ڈینس للی نے 1981 میں ایک برس کے دوران پچاسی وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

شین وارن کا کہنا ہے ’ظاہر ہے کہ یہ میرے لیے بہت ہی قابل فخر بات ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں نے زندگی میں بین الاقوامی کرکٹ کے 15 عجیب و غریب موسم دیکھے ہیں اور میرے لیے زندگی کے اس مرحلے پر کرکٹ کا یہ بہترین دور ہے۔ اس سے کرکٹ کے میدان میں اپنے مستقبل کے بارے میں میں مزید پر امید ہو گیا ہوں‘۔

شین وارن نے چھیاسیویں وکٹ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے ایشول پرنس کو ایل بی ڈبلیو کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ کے دوران ڈینس للی بھی مجمع میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا ’ریکارڈ تو ہوتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور آپ یہی امید کرتے ہیں کہ نیا ریکارڈ قائم کرنے والا شخص کوئی ایسا شخص ہو آپ جسے اس میدان میں بہت کامیاب تسلیم کرتے ہوں۔ میں وارن کو دنیا کا بہترین باؤلر سمجھتا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا ’وہ جب بھی بال کرواتے ہیں تو لگتا ہے کہ جیسے اب وکٹ گرنے کا وقت آگیا ہے۔ اور میرے خیال سے اس سے میچ میں دلچسپی میں بہت اضافہ ہوتا ہے‘۔

للی نے اپنا ریکارڈ 1981 میں تیرہ ٹیسٹ میچ کھیل کر قائم کیا تھا جو بالترتیب بھارت، انگلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تھے جبکہ شین وارن نے 87 وکٹیں چودہ ٹیسٹ میچوں کے دوران حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
آسٹریلیا 258 پر آؤٹ
16 December, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد