شین وارن بی بی سی ایورڈ کیلے نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شین وارن کو بی بی سی 2005 کے بہترین غیر ملکی کھلاڑی شخصیت کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ شین وارن یہ ایوارڈ اتوار کے روز مشہور کھلاڑی اور مبصر رچی بینو سے وصول کریں گے۔ چھتیس سالہ شین وارن کو یہ ایوارڈ انگلینڈ میں ہونے وا لی ایشز سیریز میں چالیس وکٹیں حاصل کرنے کی بنا پر دیا جا رہا ہے۔ شین وارن نے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانا پر اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔ شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں ، 645 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بی بی سی ایوارڈ کے لیے شین وارن کے مد مقابل غیر ملکی کھلاڑیوں میں فارمولا ون چیمپیئن فرنینڈو الانسو، چھ دفعہ ٹور ڈی فرانس جیتنے والا لانس آرمٹسرانگ اور ویمبلڈن چمپیئن راجر فریڈرر شامل تھے۔ بی بی سی کے پروگرام ایڈیٹر فلپ برنی نے کہا کہ شین وان نے اپنے صلاحیتوں سے کرکٹ کے کھیل اور قابل دید بنا دیا ہے اور اس نے اپنی کھیل اور شخصیت سے لاکھوں شائقین کو تفریح فراہم کی ہے۔ بی بی سی کے ایڈیٹر نے کہا کہ شین وارن کی کامیابیوں نے ان کو سپورٹس سپر سٹار بنا دیا ہے اور وہ اس اعزاز کے لیے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ | اسی بارے میں وارن نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا13 July, 2004 | کھیل شین وارن زخمی ہو گئے02 November, 2004 | کھیل ’ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں‘ 09 May, 2004 | کھیل شین وارن ورلڈ کپ سے باہر | کھیل شین وارن ورلڈ کپ سے باہر | کھیل سپِنر کیا کر دکھائیں گے؟ | کھیل میں باز نہیں آؤں گا: شین وارن30 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||