BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 November, 2004, 17:35 GMT 22:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شین وارن زخمی ہو گئے
شین وان
شین وان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا ہے۔
آسٹریلیا کے سٹار لیگ سپنر شین وارن دائیں ہاتھ کا انگوٹھا ٹوٹنے کے باعث بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

شین وارن کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ نیٹ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کر رہے تھے۔

شین وارن نے کہا کہ وہ زخمی ہونے پر سخت مایوس ہوئے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز کا اختتام اچھے طریقے سے کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہو سکا جس کا انہیں افسوس رہے گا۔

شین وارن کو جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر ہیں، امید تھی کہ وہ ممبئی میں ہونے والے ٹیسٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد کو مزید بڑھا سکیں گے۔مبصرین کے مطابق ممبئی میں ہونے ٹیسٹ میں وکٹ سپن بولروں کو مدد کرے گی۔

شین وارن نے کہا بھارت کا دورہ اس کے کیریئر میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ان کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیتنے میں کامیابی حاصل کرنے کی اہل ہے۔

شین وارن کی کوشش ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز سے پہلے فٹ ہو جائیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اٹھارہ نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ بھی انگلی میں فریکچر آنے کی وجہ سے بھارت کے خلاف تین ٹیسٹوں میں حصہ نہیں لے سکے ۔ رکی پونٹنگ اب مکمل طور پر فٹ ہو کر چوتھا میچ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلیا بھارت کے خلاف چار میچوں کی سریز پہلے ہی جیت چکا ہے۔ پہلے اور تیسرے میچ میں آسٹریلیا نےبھارت کو واضح فرق سے ہرا دیا تھا۔ ایک ٹیسٹ میچ میں جس میں بھارت اچھی پوزیشن میں تھا پانچویں دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے میچ کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد