BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 May, 2004, 08:30 GMT 13:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں‘
مرلی دھرن
سری لنکا کی ٹیم مرلی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے
ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن نے اپنے والدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’والدین نے میرے کیریئر کے ہر مرحلے پر میرے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے مالی سپورٹ دی‘۔

انہوں نے کہا ’ورلڈ ریکارڈ میرے اور سری لنکا کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے مقابلے میں سری لنکا بہت چھوٹا ملک ہے اور اس طرح کی کارکردگیوں سے دنیا میں سری لنکا کی ساکھ کو فائدہ پہنچتا ہے‘۔

خراج تحسین
 ارجونا راناٹنگا میرے کیریئر میں سب سے اہم شخصیت ہیں۔ دیگر لوگوں نے بھی میری مدد کی ہے لیکن راناٹنگا کا مقام منفرد ہے۔
مرلی دھرن

نیا عالمی ریکارڈ بنانے والے مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ ’اس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ بھی اس کھیل میں حصہ لیں اور مستقبل میں اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں‘۔

521ویں وکٹ حاصل کرنے کا احوال بتاتے ہوئے مرلی نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آخر یہ مرحلہ بھی مکمل ہوا۔ میں یہ وکٹ حاصل کرنے کے لئے اس قدر بےچین تھا کہ صحیح لینگتھ سے گیند ہی نہیں کر پا رہا تھا‘۔

مرلی دھرن نے بتایا کہ سری لنکا کے سابق کپتان ارجونا راناٹنگا کا ان کے کیریئر پر بڑا گہرا اثر ہے۔ ’ارجونا نے انیس سو ننانوے سے اب تک میرے آٹھ سالہ کیرئر میں ہر قدم پر میری رہنمائی کی۔ ارجونا نے ان دو مواقع پر بھی میرا ساتھ دیا جب میرے بولنگ ایکشن کا مسئلہ کھڑا ہوا اور اس کی وجہ سے ارجونا کے لئے بھی مشکل پیدا ہو گئی۔ ارجونا راناٹنگا میرے کیریئر میں سب سے اہم شخصیت ہیں۔ دیگر لوگوں نے بھی میری مدد کی ہے لیکن راناٹنگا کا مقام منفرد ہے‘۔

News image
مرلی دھرن کی خوشی کا انداز

ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش نے بھی میچ کے اختتام پر مرلی دھرن کو فون کیااور ان کے لہجے میں قطعاً مایوسی نہیں تھی۔

مرلی دھرن نے بتایا کہ ’میری 500ویں وکٹ پر بھی والش نے مجھے فون کیا تھا۔ ریکارڈ اصل میں بنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں اور کل کو کوئی میرا ریکارڈ بھی توڑ دے گا‘۔

مرلی دھرن کو آسٹرلیا کے شین وان پر چار وکٹ کی سبقت حاصل ہے جس کے بارے میں مرلی کا یہ کہنا ہے کہ ’ممکن ہے کہ شین عالمی ریکارڈ بنا دیں لیکن میں دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لوں۔ شین وان ایک عظیم بولر ہیں اور وہ بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کا اعزاز حاصل کرنا چاہیں گے‘۔

مرلی دھرن نے بتایا کہ ان کی نگاہیں اب 2007 کے عالمی کرکٹ کپ پر لگی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ سری لنکا یہ کپ جیت لے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد