میں باز نہیں آؤں گا: شین وارن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کے مایہ ناز سپنر شین وارن ایک شدید تنازعہ کے باوجود موسمِ سرما میں ہونے والی ایشز سیریز میں اپنے رویے میں نرمی لانے کا قطعاً ارادہ نہیں رکھتے۔ ہیمپشائر کاؤنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک چمپیئن شپ میچ کے دوران سسیکس کی ٹیم کے میٹ پرائر کی تضحیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ ’سخت کلامی، تند خوئی سب کچھ طویل عرصے سے کرکٹ کا حصہ ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایسا صرف ہم آسٹریلوی کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے ہم وہ واحد ٹیم ہیں جو دوسری ٹیموں کی شکایت نہیں کرتی جبکہ دیگر ٹیمیں بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتی ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’اگر لوگ ناراض ہوتے ہیں تو بھلے ہی ہوں۔ میرے کھیل کا انداز ایسا ہی ہے اور میں چاہوں گا کہ ہیمپشائر کی ٹیم بھی ایسے ہی کھیلے۔ میں شرمسار ہوں نہ معافی کا طلب گار۔‘ سسیکس ٹیم کے کپتان کرِس ایڈمز کا کہنا ہے شین وارن نے اپنا وقار خود مجروح کر لیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||