BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ جان بُوجھ کر ہارنے پر کارروائی
شعیب ملک
’میچ کے جوش میں غلطی ہو گئی‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رکن شعیب ملک کو ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں کا ایک میچ جان بوجھ کر ہارنے کے اعتراف کے بعد اِنضباتی کارروائی کا سامنا ہے۔

سیالکوٹ سٹیلینز ، لاہور ایگلز کو مقابلوں میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے کراچی ڈولفن سے اپنا میچ جان بوجھ کر ہار گئی تھی۔

سیالکوٹ کے شعیب ملک نے کہا کہ ان کو لاہور ایگلز سے میچ ہارنے کا دکھ تھا۔

کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف نے کہا کہ ’ہمارے خیال میں پاکستانی ٹیم کا رکن ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نامناسب حرکت کی‘۔

میچ ریفری نے کراچی اور سیالکوٹ کے درمیان میچ کو کلعدم قرار دے دیا۔ شعیب ملک نے اس میچ میں ترپن گیندوں پر اٹھاسی رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آخری چار اوور میں سیالکوٹ کو جتنے کے لیے بیس رن درکار تھے جو نہیں بنے۔

شعیب ملک اپنے کیے پر معذرت کر چکے ہیں اور انہیں اٹھاسی پاؤنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے لیکن اب انہیں سنیچر کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہونا پڑے گا۔

میچ کے بعد شعیب ملک نے اپنے خلاف نعرے بازی کے دوران کہا کہ ’یہ سب کھیل کے جوش میں ہوا اور میں لوگوں سے اپنے کیے کی معافی مانگتا ہوں‘۔

اس واقعے کے بعد شعیب ملک کی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم میں شمولیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ انہیں ٹیم کی کپتانی کے لیے انضمام الحق کا جانشین سمجھا جاتا ہے۔

کرکٹ میں دوسری ٹیموں کو متاثر کرنے کے لیے میچ کے نتائج پر اثر انداز ہونے کو عالمی سطح پر غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔ انیس سو ننانوے کے عالمی کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو مقابلوں سے باہر رکھنے کی ناکام کوشش کی۔

سنہ دو ہزار دو میں ایک ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ایک بونس پوائنٹ دلوا کر آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر کروا دیا تھا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد