BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 29 April, 2005, 12:30 GMT 17:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی کرکٹ ٹیم کی پشاور میں فتح

دلی کی ٹیم کے اوپنر
دلی کی ٹیم ایبٹ آباد اور مردان میں بھی میچ کھیلے گی
دلی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم نے جمعہ کو صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں دوستانہ کرکٹ سیریز کا آغاز کرتے ہوئے پہلا محدود اورز کا میچ بتیس رنز سے جیت لیا۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی خٹک ڈانس کی موسیقی میں اس سیریز کا افتتاح وزیر اعلی سرحد اکرم خان درانی نے کیا۔

دلی کی ٹیم نے یہ میچ سرحد کی اکاونٹنٹ جنرل الیون کے خلاف کھیلا۔ پشاور کی ٹیم نے ٹاس جیت کر دلی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مقررہ تیس اورز میں دلی الیون نے سات کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر دو سو نو رنز بنائے۔ آدیتہ جین نے اکانوے جبکہ کرن رے نے چھپن رنز بنائے۔

News image
میچ سے پہلے خٹک ڈانس پیش کیا گیا

اکاوٹنٹ جنرل الیون کے عبیداللہ نے بیالیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اکاونٹنٹ جنرل الیون تیس اوروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو ستتر رنز بنا سکی۔

دلی کرکٹ ٹیم سرحد میں پانچ ایک روزہ میچ مختلف ٹیموں سے کھیلے گی۔ پشاور میں دو میچوں کے علاوہ مردان، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں میچ منعقد کیے جائیں گے۔

دلی کی ٹیم کے کپتان ویرن کمار کو امید تھی کہ قومی سطح پر بھارت پاکستان مقابلوں کا رنگ ان کے میچوں میں بھی ظاہر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کا پشاور کا پہلا دورہ ہے تاہم انہیں کوئی زیادہ مختلف دکھائی نہیں دیا۔

دلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سنیل دیو نے اب تک کی مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اس میں جیت گیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی قومی ٹیم کے برعکس پشاور آنے پر کسی قسم کے خطرے یا خوف کو رد کیا۔

دلی کی ٹیم میں بھارتی وزیر ریلوے لالو پرشاد کے بیٹے تیجسوی یادیو بھی شامل ہیں۔

سٹیڈیم میں سکول کے بچوں اور پولیس کے علاوہ مقامی تماشائی کم ہی نظر آئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد