BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 April, 2005, 16:40 GMT 21:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب جونز بھارتی کوچ کی دوڑ میں
ڈین جونز
جونز سابق ٹیسٹ بلےباز ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ حوالے سے اب آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بیٹسمین ڈین جونز کا نام لیا جا رہا ہے۔

ایک بھارتی اخبار نے ڈین جونز کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’میں اٹھاون مرتبہ بھارت جا چکا ہوں۔ مجھے یہ ملک بھی پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی دلچسپ۔۔۔ مجھے واقعی دلچسپی ہے (کوچ بننے میں)۔‘

چند روز پہلے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے یہ خبریں بھی سننے میں آتی رہی ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر ویویئن رچرڈز کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ نیوزی لینڈ کے جان رائٹ کی طرف سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے نئے کوچ کے انتخاب کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔

جان رائٹ نے ساڑھے چار برس تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دیئے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ سیریز کے بعد مستعفی ہو گئے۔

نئے کوچ کی تقرری کے سلسلے میں گریگ چیپل، دیؤ واٹمور، جیف مارش، ٹام موڈی اور سر ویویئن رچرڈز کا نام لیا جاتا رہا ہے لیکن اب اس بات پر بھی غور جاری ہے کہ کیا سٹیو وا بھی اس عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں؟

تاہم ڈین جونز کا خیال ہے کہ اگر انہیں بھارتی ٹیم کی کوچنگ سونپی جائے تو وہ خاصے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد