آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کے خلاف ملبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پوزیشن مستحکم بنالی ہے۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں ایک سو چورانوے رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو دس رنز بنائے ہیں۔میتھیو ہیڈن پینتالیس اور ہوج سترہ رنز کے ساتھ وقت کریز پرموجود ہیں۔ آسٹریلیا کے 355 کے جواب جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دوسرے دن تین سو گیارہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ اینڈریو سیمنڈز اور برٹ لی نے تین تین وکٹ لیے۔ اس سے قبل کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنر گریم سمتھ ، 22 اور اے بی ڈیولیرز، 61 رنز کر آؤٹ ہو چکے تھے جبکہ ہرشل گبز اور ژاک کیلس ناٹ آؤٹ بیٹسمین تھے۔ تیسرے دن کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رنز میں اضافے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ گبز سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو چورانوے رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد تیئیس رنز پر کیلس کو لی نے آؤٹ کیا جبکہ پرنس کا کیچ وارن کی گیند پر پونٹگ نے پکڑا۔ تئیس رنز بنانے والے بوچر اور نو رنز بنانے والے پولاک سمنڈز کی گیندوں پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ نکی بوجئےصرف بارہ رنز بنا سکے اور انہیں شین وارن نے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے آوٹ ہونے والے کھلاڑی جیکس اور پونٹنگ تھے جو بالترتیب اٹھائیس اور گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کا محتاط جواب 27 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں18 December, 2005 | کھیل پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||