جنوبی افریقہ کا محتاط جواب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے ملبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 355 کے جواب دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بیٹسمین مائیکل حسی کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ایک سے زیادہ سکور کیے۔ پہلے دن کھیل ختم ہونے کے آسٹریلیا نے 239 رنز بنائے تھے اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ ناٹ آؤٹ بیٹسمین مائیکل حسی نے گلین میگرا کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کی شراکت میں ایک سو رنز بنائے۔ مائیکل حسی 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کے دونوں اوپنر گریم سمتھ ، 22 اور اے بی ڈیولیرز، 61 رنز کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ہرشل گبز اور ژاک کیلس ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہیں۔ اعلی فیلڈنگ کے لیے مشہور جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میچ میں کئی اہم کیچ چھوڑے۔ پہلے دن آندرے نیل نے کپتان رکی پونٹنگ کا کیچ ان کے انفرادی سکور سترہ رنز پر چھوڑ دیا تھا۔ رکی پونٹنگ سینچری سکور کر کے آؤٹ ہوئے۔ میچ کے دوسرے روز مائیکل حسی کا کیچ اس وقت ڈرآپ کر دیا گیا جب ان کا ذاتی سکور صرف ستائیس رنز تھا۔ مائیکل حسی نے سینچری سکور کی۔ مائیکل حسی نے پانچ ٹیسٹ میچوں میں تین سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں18 December, 2005 | کھیل پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||