روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیک روڈلف کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم پرتھ ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ آخری دن جب کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے دو سو ستاسی رن بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ روڈلف نے میچ کے آخری دن پراعتماد بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے ایک سو دو رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ میچ کے آخری دن ایک مرحلے پر جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی ایک سو اڑتیس رن پر آؤٹ ہو چکے تھے اور ایسا لگتا تھا کہ آسٹریلیا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا مگر جسٹن کیمپ اور جیک روڈلف نے آسٹریلوی بولروں کا جم کر مقابلہ کیا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 112 رن بنا کر اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ جسٹن کیمپ پچپن رن بنا کر شین وارن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے مگر روڈلف ناقابلِ شکست رہے۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جیک روڈلف کو زخمی آل رآؤنڈر ژاک کیلس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے اس میچ سے قبل جنوبی آسٹریلیا کے خلاف بھی ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ آخری دن جنوبی افریقہ نے پچاسی رن دو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تھا اور کھانے کے وقفے سے قبل ہی اس کی دو وکٹیں گرگئی تھیں۔ تاہم جیک روڈلف کے ہمراہ سنہ 2001 کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جسٹن کیمپ اور ان کے بعد مارک باؤچر نے اکتیس رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر میچ بچالیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے تین جبکہ بریٹ لی اور ناتھن بریکن نے ایک ت ایک وکٹ حاصل کی۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں18 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||