پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 85 رن بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح میچ جیتنے کے لیے جنوبی افریقہ کو مزید 406 رن کی ضرورت ہے جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان سمتھ تیس اور ڈی ویلیئرز بارہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن اور ناتھن بریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 528 رن 8 کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور یوں جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لیے 491 رن کا ہدف فراہم کیا تھا۔ آسٹریلیا کی اننگز کی سب سے اہم بات تیسرا ٹیسٹ کھیل رہے بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری تھی۔ ہوج نے 203 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ سنچری بائیس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔ اس سے قبل چوتھے دن جب آسٹریلیا نے 310 رن چار کھلاڑی آؤٹ کے سکور کر کھیل شروع کیا تو مائیکل ہسی دن کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ نے 44 رن بنائے جبکہ ناتھن بریکن نے ہوج کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کی شراکت میں 77 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لینگی ولٹ نے تین، پولاک نے دو جبکہ نٹنی، نیل اور کیمپ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں18 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا 258 پر آؤٹ16 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل ورلڈ الیون کو تیسری شکست09 October, 2005 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی29 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ جیت گیا13 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||