جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برسبین میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ نے اتوار کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس نے اپنی پہلی انگنز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسو اٹھائیس رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے محض پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو اکتیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جیت میں ڈپنئیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے چوہتر رنز بنائے جبکہ وی باؤچر تریسٹھ رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی تاہم انہوں نے فیلڈنگ کے ذریعے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو رنز بنانے سے باز رکھنے کے بھرپور کوشش کی۔ آخری پانچ اوورز میں آسٹریلوی بالروں نے کھیل پر حاوی ہونے کی کوشش کی لیکن بریٹ لی کے آخری اوور میں باؤچر اور کیمپ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دونوں کی شراکت میں سکور میں انہتر رنز کا اضافہ ہوا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب سکور ستائیس تھا۔ آسٹریلیا کے بریٹ لی اور بریکن صرف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے جبکہ میک گرا نے پینتیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کے بالر شان پولاک نے تیس رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا پہلا شکار گل کرسٹ تھے۔ جبکہ ہال نے سینتالیس رنز کےعوض تین کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ژاک کیلس کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ | اسی بارے میں ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جیت08 May, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ کے کپتان پر پابندی14 May, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ کے نئے نائب کپتان22 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||