جنوبی افریقہ کی کھیل میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملبورن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آندرے نیل کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم میچ میں واپس آ گئی ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 239 رن بنائے ہیں اور اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آندرے نیل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار، شان پولاک نے تین جبکہ مکھایا نتنی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور تیسرے ہی اوور میں اوپنر جیکس کے آؤٹ ہونے کے بعد میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 152 رن بنائے۔ جب آسٹریلیا کا سکور 154 پر پہنچا تو ہیڈن 65 رن بنا کر شان پولاک کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے کھلاڑی ہوج تھے جو صرف سات رنز بنا سکے۔ ایک مرحلے پر جب آسٹریلیا کا سکور صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رن تھا، ایسا لگتا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جائے گی مگر آندے نیل نے بیس رن کے اندر چار آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔ نیل کا پہلا شکار آسٹریلیا کے کپتان اور سنچری بنانے والے رکی پونٹنگ بنے۔ انہوں نے 117 رن بنائے۔ اگلی ہی گیند پر نیل نے اینڈریو سائمنڈز کو وکٹ کیپر مارک باؤچر کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ نیل کی تیسری وکٹ ایڈم گلکرسٹ بنے جو صرف 2 رن بنا سکے۔ شین وارن بھی نو رن بنا کر نیل کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتامی لمحات میں مکھایا نتنی نے بریٹ لی کو اؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو آٹھویں کامیابی دلوائی۔ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ جسٹن لینگر کے زخمی ہونے کے وجہ سے نوجوان کھلاڑی جیکس کو پہلا میچ کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ سٹیورٹ میکگل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ژاک کیلس بھی اپنی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں18 December, 2005 | کھیل پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||