جنوبی افریقہ کے نئے نائب کپتان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ژاک کیلس کو نکی بوئے کے جگہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ کیلس جو کہ اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں اگلے برس تک گریم سمتھ کے نائب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیرالڈ مجولا نے اس موقع پر کہا کہ ’ کیلس جیسے بین الاقوامی آل راؤنڈر کی نامزدگی ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالے گی۔ وہ گزشتہ سیزن میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ تھے اور وہ گریم سمتھ کے اچھے مددگار ثابت ہوں گے‘۔ کیلس نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ’ اپنے ملک کی نمائندگی ایک اعزاز کی بات ہے اور یہ نمائندگی ایک عہدے کے ساتھ ہو تو بات ہی اور ہے۔ میں گریم کے ساتھ کام کرنے کا مشتاق ہوں‘۔ بطور کپتان گریم سمتھ کے کنٹریکٹ میں بھی دو برس کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گریم سمتھ کے بارے میں جیرالڈ مجولا کا کہنا تھا کہ ’ گریم سمتھ ایک پر عزم کپتان ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||