ایفرو ایشین سیریز برابر ہو گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایفرو ایشین کرکٹ کپ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایفرو ایشین کرکٹ کپ سیریز بھی ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ بارش کے باعث تیسرا میچ اس وقت روکنا پڑا جب جب ایشیا الیون نے تین اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر آٹھ رنز بنائے تھے۔ بعد ازاں میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم کر دیا گیا۔ ظہیرخان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے اس میچ میں بھی اکیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شعیب اختر نے سولہ رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔ افریقہ الیون کی جانب سے پولاک نے چوالیس رنز بنائے۔ اس سے قبل افریقہ الیون کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بتیسویں اوور میں ایک سو چھ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔ تین ایک روزہ بین الا قوامی میچوں کی اس سیریز میں جمعہ کو ہونے والے دوسرے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشین الیون نے افریقہ الیون کو سترہ رنز سے ہرا دیا تھا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز ایفرو ایشین کپ کے سلسلے میں ہونے والے پہلے میچ میں افریقہ الیون نے ایشیا الیون کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرا دیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||