گنگولی: ون ڈے میں دس ہزار رن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی بلے باز سورو گنگولی ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رن بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا میں جاری سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے سر انجام دیا۔ اس میچ میں گنگولی نے 51 رن بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس میچ کے آغاز سے قبل گنگولی کو دس ہزار رن مکمل کرنے کے لیے تینتیس رن کی ضرورت تھی۔ تینتیس سالہ گنگولی نے یہ سنگِ میل اپنے دو سو بہترویں بین الاقوامی ون ڈے میں عبور کیا۔ گنگولی سے قبل دس ہزار رن بنانے کا اعزاز بھارت کے سٹار بلے باز سچن تندولکر اور پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو حاصل ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||