سری لنکا جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھارت کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ سری لنکا نے 206 رن کا مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں حاصل کیا۔ بھارتی نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان 205 رنز بنائے تھے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کو بھی شروع میں ہی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان راہول ڈراویڈ کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ اس کی اننگز کو آخری کھلاڑیوں نے سہارا دیا تھا۔ ظہیر خان اور بربجھن سنگھ نے پانچ اوور میں 40 رنز کا اضافہ کر بھارت کی پوزیشن کو بہتر بنا دیا۔ سری لنکا کی طرف سے مرلی دھرن سے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔انہوں نے تین وکٹیں لیں۔ اس سہ فریقی ٹورنامنٹ میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز کی ہے جو اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ بھارت کی ٹیم سٹار بیٹسمین سچن تندولکر کے بغیر کھیل رہی ہے۔ بھارت نے گنگولی کی جگہ راہول ڈراویڈ کو کپتان مقرر کیا ہے۔ گنگولی دو میچوں کے بعد ایک عام کھلاڑی کی حثیت سے ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے نئے کوچ گریک چیپل کی یہ پہلی سیریز ہے۔گریگ چیپل کو جان رائٹ کی جگہ نیا کوچ مقرر کیا گیا ۔ بھارتی ٹیم: وریندر سہواگ، ایم ایس دھونی، راہول ڈراویڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف، ایس رینا، وائی وینوگوپال راؤ، ہربجھن سنگھ، عرفان پٹھان، ظہیر خان، اور اشیش نہرا۔ سری لنکا کی ٹیم: اٹاپتو، مہیلا جے وردھنے، جے سوریا، سنگا کارا، ٹی ایم دلشان، آر پی آرنلڈ، یو ڈی چندانا، مرلی دھرن، دل ہارا، دل ہارا فرینڈو اور ایم معروف۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||