سری لنکا کی ڈرامائی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں کھلیے جانے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے جے وردھنے اور چندانا کی شاندار اننگز کی وجہ سے بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے ایک مرحلے پر سری لنکا کےپچانوے کے مجموعی سکور پر چھ کھلاڑی آؤٹ تھے۔ لیکن اس کے بعد جے وردھنے اور چندنا نے شاندار اننگز کھیلی اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔ وردھنے نے چورانے رن بنائے اور چندنا نے چوالیس رن بنائے۔ انہوں نے ایک سو چھبیس رن کی ناقابل تسخیر شراکت کی۔ بھارت کے دو سو بیس رن کے جواب میں ایک سو ستتر رن بنائے ہیں اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ سری لنکا شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف چار کے مجموعی سکور پر اس کے اوپنر ڈبلیو تھارانگا عرفان پٹھان کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد چھتیس کے مجموعی سکور پر سنگاکارا کو بالاجی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اٹاپٹو صرف انتیس رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے اس وقت سرلنکا کا سکور اٹھہتر ہوا تھا۔ اس کے بعد سری لنکا کو جلد ہی دو مزید نقصان اٹھانا پڑے جب اٹھاسی کے سکور پر دلشان، چورانے کے سکور پر آرنلڈ اور چھانوے کے سکور پر دلہارا بھی آؤٹ ہو گئے۔ بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر دو سو بیس رن بنائے ہیں۔ بھارت نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عرفان پٹھان نے چھتیس رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ آخری دو اوور میں چھبیس رن بنے۔ گنگولی نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی طرف سے سورو گنگولی اور وریندر سہواگ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کی ٹیم وریندر سہواگ، سورو گنگولی، ایم ایس دھونی، راہول ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، محمد کیف، ایس رائنا، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، لکشمی پتی بالاجی اور اشیش نہرا۔ سری لنکا کی ٹیم ایم ایس اٹاپٹو، مہیلا جے وردھنے، ڈبلیو تھارانگا، کے سنگاکارا، ٹی ایم دلشن، رسل آرنلڈ، اپل چندنا، جے پرکاش دھرن، سی فرنینڈو، ایم مہروف اور ایل دلہارا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||