بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے سینتالیس اعشاریہ چار اوورمز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جواب میں بھارت نےمطلوبہ ہدف چھتیس اووروں میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بھارت کی طرف سے کپتان راہول ڈراوڈ نے باون رنز بنائے اور آْؤٹ نہیں ہوئے۔ دیگر بھارتی کھلاڑیوں میں رائنا نے پینتیس، یوراج سنگھ نے اٹھائیس، محمد کیف نے چوبیس اور دھونی نے بارہ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے لاسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ٹینو بیسٹ اور سمتھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کے دوران بھارتی بالروں ہربھجن سنگھ، اشیش نہرا اور وریندر سہواگ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفان پٹھان، ظہیر خان اور رائنا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی طرف سے ڈیونرائن نے اکتالیس، مارشل نے چھبیس، دمدین اور ٹینو بیسٹ نے چوبیس چوبیس جبکہ چندرپال نے بائیس اور سمتھ نے بیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ ایک سکور پر گری جب مورٹن کو عرفان پٹھان نے ایل بی ڈبلیو کر دیا ۔ بائیس کے سکور پر جوزف رن آؤٹ ہو گئے۔ مارشل کو بتیس پر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اس کے مایہ ناز بلے بار برائن لارا سمیت کچھ دیگر اہم کھلاڑی شامل نہیں ہیں جو کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کے باعث دوسرے پر نہیں آئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم شو نرائن چندرپال، ڈی رامدین، ایکس ایم مارشل، آر ایس مورٹن، ایس سی جوزف، ڈی بی پاول، آر ایل پاول، این دیونرائن، ڈی آر سمتھ، ٹی ایل بیسٹ اور جے جے سی لاسن۔ بھارت کی ٹیمراہول ڈراویڈ، وی سہواگ، ایم ایس دھونی، وی راؤ، یوراج سنگھ، محمد کیف، ایس رائنا، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان اور اشیش نہرا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||