گنگولی پر پابندی، ثالثی کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی نے بھارتی بیٹسین سورو گنگولی پر عائد پابندی چھ میچوں سے کم کر کے چار تک محدود کر دی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کی جانی والی اپیل پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سرو گنگولی پر سے چھ میچوں کی پابندی کم کر کے چار میچوں کی رہنے دی ہے۔ گنگولی پر پاکستان کے خلاف سیریز کے دوران اوور کروانے کی سست رفتار کی وجہ سے میچ ریفری کرس براڈ نے چھ میچوں کی پابندی لگائی تھی۔ آئی سی سی کے اپیل کمشنر مائیکل بیلوف نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا جس کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ نے ثالثی کرانے کی درخواست کی تھی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف آخری دو ایک روزہ میچوں میں شامل نہیں تھے اور اب پابندی کم ہوجانے کی وجہ سے وہ سری لنکا میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے پہلے دو میچوں کے بعد کھیل سکے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سورو گنگولی کی جگہ راہول ڈریوڈ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ راہول ڈریوڈ نے سرو گنگولی پر پابندی کم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی کوچ گریگ چیپل بے بھی سرو گنگولی پر پابندی کم ہونے کے فیصلے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنگولی کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||