بیلوف گنگولی کی اپیل سنیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق چھ میچ کھیلنے پر پابندی کے خلاف سورو گنگولی کی اپیل کی سماعت کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے چیئرمین کریں گے۔ مائیکل بیلوف جو کہ ایک معروف وکیل بھی ہیں اپنے فیصلے کا اعلان آئندہ سات دن میں کریں گے۔ انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ وہ گنگولی کو دی جانے والی سزا ختم کر دیں یا پھر اس میں اضافہ کردیں۔ گنگولی پر احمد آباد کے ایک روزہ میچ میں بولنگ کے لیے مقررہ وقت سے چھبیس منٹ زیادہ لینے پر میچ ریفری کرس براڈ نے چھ میچوں کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ تاہم گنگولی کو ان کی اپیل پر فیصلے تک کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کانپور میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔ یہ گزشتہ پانچ ماہ میں تیسرا موقع ہے کہ گنگولی کی ٹیم نے پچاس اوور کروانے کے لیے مقررہ وقت سے زیادہ عرصہ لگایا ہے۔ گنگولی پر گزشتہ نومبر میں بھی سست روی سے اوور کرانے کی بناء پر ہی دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی لگائی گئی تھی جو کہ اپیل کے بعد اٹھا لی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||