BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 April, 2005, 03:26 GMT 08:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی کی اپیل مسترد ہو گئی
گنگولی
گنگولی کو ان کی اپیل پر فیصلے تک کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان سارو گنگولی کی اپیل قبول نہیں کی گئی اور چھ میچوں کی پابندی برقرار رکھی ہے۔

گنگولی پر احمد آباد کے ایک روزہ میچ میں بولنگ کے لیے مقررہ وقت سے چھبیس منٹ زیادہ لینے پر میچ ریفری کرس براڈ نے چھ میچوں کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

جس کے خلاف سورو گنگولی کی اپیل کی تھی جس کی سماعت کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیشن کے چیئرمین مائیکل بیلوف نے کی اور میچ ریفری کرس براڈ کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

مائیکل بیلوف جو کہ ایک معروف وکیل بھی ہیں اور ان کا فیصلہ 23 صفحات پر مشتمل ہے اور یہ فیصلہ جو بھارتی کپتان کو فراہم کر دیا گیا ہے مسٹر بیلوف نے لکھا ہے کہ اپیل میں تاخیر کے جو قانونی دلائل فراہم کیے گئے ہیں ان کی بنا پر اصل فیصلے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

گنگولی کو ان کی اپیل پر فیصلے تک کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں کانپور میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔

فیصلے میں اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے کہ کہ گرمی اور رطوبت تاخیر کی وجہ بنے۔

فیصلے کے بعد آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مالکولم سپیڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اوت بھارت کے درمیان ہونے والے آخری دو میچوں کو بھی پابندی میں شامل تصور کیا جائے گا۔

یہ گزشتہ پانچ ماہ میں تیسرا موقع تھا کہ گنگولی کی ٹیم نے پچاس اوور کروانے کے لیے مقررہ وقت سے زیادہ وقت لگایا۔

گنگولی پر گزشتہ نومبر میں بھی سست روی سے اوور کرانے کی بناء پر ہی دو ٹیسٹ میچوں کی پابندی لگائی گئی تھی جو کہ اپیل کے بعد اٹھا لی گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد