ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمیکا میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے اڑتالیس اعشاریہ پانچ اووروں میں دو سو تریپن رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات ساروان کی شاندار نصف سینچری تھی۔ ساروان نے بہتر رنز بنائے۔ کپتان چندرپال نے اننچاس جبکہ نئے کھلاڑی ڈی آر سمتھ چھیالیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی نے چار جبکہ نیل اور لانگیویلڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ سکور صرف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے گریم سمتھ نے ایک سو تین، ڈپنار نے چھپن، ژاک کالس نے اکاون اور ہرشل گبز نے چالیس رنز سکور کیے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ اتوار کو کھیلا جا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||