ویسٹ انڈیز پھر ہار گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز کی شکست دے کی ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ بارباڈوس میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف ایک چھیاسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح جنوبی افریقہ کو ایک اننگز اور چھیاسی رنز سے کامیابی حاصل ہو گئی۔ دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے تھی۔ پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اچھی پوزیشن میں آنے کے باوجود میچ جیت نہیں سکا تھا اور یاک کیلس نے آخری دن شاندار اننگز کھیل میچ کو برابری پر ختم کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 548 رنز بنا کر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں سابق کپتان برائن لارا کے 174 رنز ٹیم کو فالو آن کی ذلت سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم دو چھیانوے رنز سکور کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے میڈیم فاسٹ بولر نیل ایندرے نے دوسرے اننگز میں بتیس رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بولر نتینی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چوتھے روز کے پہلے اوور میں لگا تار گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ برائن لارا دوسری اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ سکے اور صرف تیرہ رنز بنا کر نیل کی گیند پر آؤٹ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کی جیت میں کپتان سمتھ اور اے بی ڈیویلیئرز کی شاندار بلے بازی کا ہاتھ ہے جنہوں نے سینچریاں سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے سب سے قابل بھروسہ بلے باز یاک کیلس نے اٹہتر رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||