سری لنکا سیریز ’سپر سب‘ کے بغیر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز میں سپر سب کھلاڑی استعمال نہیں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو تجویز پیش کی تھی کہ سترہ انیس اور اکیس مارچ کو کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے تین ون ڈے میچوں میں سپر سب قانون کا استعمال نہ کیا جائے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا پہلے ہی اپنے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں سپر سب کھلاڑی استعمال نہ کرنے پر اتفاق کرچکے ہیں۔ آئی سی سی نے سپر سب یعنی متبادل کھلاڑی میچ میں کسی دوسرے کھلاڑی کی جگہ استعمال کرنے کا قانون گزشتہ سال متعارف کرایا تھا لیکن اسے پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں انضمام الحق اور رکی پونٹنگ سمیت متعدد موجودہ اور سابق کرکٹرز کی شدید مخالفت کا سامنا رہا جن کا کہنا ہے کہ سپر سب کھلاڑی کا انتخاب ٹاس سے پہلے نہیں بلکہ ٹاس کے بعد ہونا چاہئے۔ آئی سی سی چند ہفتے قبل ہی سپر سب قانون کو ختم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کی توثیق آئی سی سی کے ایگزیکٹیو بورڈ سے ہونی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ کا کہنا ہے کہ سپر سب قانون کپتانوں کی ذہنی مہارت کے لئے تجرباتی طور پر متعارف کرایا گیا تھا لیکن اسے پذیرائی نہیں مل سکی۔ | اسی بارے میں ’سپر سب‘ کا قانون مسترد25 February, 2006 | کھیل ون ڈے رولزختم کریں: پونٹنگ08 February, 2006 | کھیل بڑے ناموں کے بغیرٹوئنٹی 20 کپ24 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا کی ایک اور کامیابی03 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا05 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا 167رن سے جیت گیا12 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے وی بی سیریز جیت لی14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||