BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 February, 2006, 15:27 GMT 20:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا
آسٹریلیا
آسٹریلیا نے شروع ہی سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی
آسٹریلیا نے اتوار کو سڈنی میں کھیلےجانے والی وی بی سیریز کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کو57 رنزسے ہرا دیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے 344 رنز کے جواب میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں دو سو ستاسی (287) رنز بنائے۔

آسٹریلیانےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااور مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چوالیس رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی اس سیریز میں یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔

آسٹریلیا کے بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے اپنی اننگز کے دوران چھیاسٹھ گیندوں پر اٹھاسی رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے 72، مارٹن نے79 اور مائیکل ہسی نے سینتالیس رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس کے جواب میں جنوبی افریقی کھلاڑی مارک باؤچر نے چھہتر رنز بنائے لیکن اس کے باوجود جنوبی افریقہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

اب اسے وی بی سیریز کے بیسٹ آف تھری فائنلز میں پہنچنے کے لیے منگل کو سری لنکا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔

باؤچر نے اس میچ میں فتح کی بھرپور کوشش کی

جنوبی افریقہ کی ٹیم اہم بالر شان پولاک کے بغیر کھیل رہی تھی۔ جنوبی افریقہ کو 344 رنز کےہدف کےتعاقب میں ابتداء ہی میں نقصان اٹھاناپڑا جب گراہم اسمتھ کا کیچ بریٹ لی کی گیند پر ایڈم گلکرسٹ نے پکڑا۔اس وقت جنوبی افریقہ کا سکور سات تھا۔

گبسن اور باؤچر نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 53 رنز کا اضافہ کیا لیکن یہ دونوں کھلاڑی سمنڈز کی باؤلنگ کا نشانہ بنے۔

اس کے بعد جنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلےباز آسٹریلوی باؤلنگ کامقابلہ نہیں کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 287رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی اور ہوج نے ایک ایک جبکہ سمنڈز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے اگلے میچز میں سات فروری کو سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

اسی بارے میں
آسٹریلیا 258 پر آؤٹ
16 December, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد