BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 February, 2006, 18:46 GMT 23:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا کی ایک اور کامیابی
بریٹ لی
بریٹ لی نےجیت میں اہم کرداراداکیا
آسٹریلیا نےمیلبورن میں کھیلےجانے والےوی بی سیریزکےدسویں میچ میں جنوبی افریقہ کواسّی رنزسے باآسانی شکست دےدی۔

آسٹریلیانےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیااور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیاسی(281) رنز بنائے۔

آسٹریلیاکی اننگز کی خاص بات اینڈریو سائمنڈز اور مائیک ہسی کی دھواں دھار بلے بازی کی تھی جنہوں نےبالترتیب 60 گیندوں پر 65 اور 44 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ ان دونوں نے صرف آخری چاراوورز میں 60 رنز بنائے۔

آسٹریلوی اننگز ابتداء میں دباؤ کا شکار رہی اور ایڈم گلکرسٹ اور سائمن کاٹچ کےآؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے رنز بنانے کی رفتار خاصی سست رہی لیکن رکی پونٹنگ اور ڈیمن مارٹن نے اننگز کو سہارا دیا تیسری وکٹ کی شراکت میں 74 رنزبنائے۔

سینتیسویں اوورکےاختتام پرآسٹریلیا کااسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف167 تھا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کو 282 رنز کےہدف کےتعاقب میں ابتداء ہی میں نقصان اٹھاناپڑا جب گریم اسمتھ کو اننگز کی دوسری ہی گیندپر بریٹ لی نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔

 آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سےصرف جان بوتھانےآسٹریلوی باؤلنگ کے خلاف تھوڑی مزاحمت کی مگروہ بھی 46 کےانفرادی اسکورپر بریٹ لی کی گیند پر گلکرسٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

اس کہ بعدجنوبی افریقہ کا کوئی بھی بلےباز آسٹریلوی باؤلنگ کامقابلہ نہیں کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

واضع رہے کہ بریٹ لی کو آخری لمحات میں گلین میگرا کی عدم شرکت کی بنا پر ٹیم میں شامل کیاگیاتھاجو اپنی اہلیہ کی ناساز طبیعت کی بنا پر یہ میچ نہیں کھیل سکے۔

 جنوبی افریقہ کی فائنل تک رسائی کاانحصار اگلےدومیچوں کے نتائج پرہوگا۔

مائیک ہسی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس میچ میں کامیابی جنوبی افریقہ کی وی بی سیریز کے بیسٹ آف تھری فائنلز میں شرکت یقینی بناسکتی تھی مگر اب جنوبی افریقہ کی فائنل تک رسائی کاانحصار اگلےدومیچوں کے نتائج پرہوگا۔

آسٹریلیا پہلے ہی 23 پوائنٹس کے ساتھ وی بی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےاورسری لنکا 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فائنل تک رسائی کے لیئے جنوبی افریقہ کو اپنےاگلے دونوں میچوں میں سے کسی ایک میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی جبکہ سری لنکا کی فائنل میں شرکت کا دارومدار جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ہے۔

سیریز کے اگلے میچز میں پانچ فروری کو آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے جبکہ سات فروری کو سری لنکا جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد