’سپر سب‘ کا قانون مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے نئے قانون ’سپر سب‘ کو لاگو کئے بغیر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلیں گے۔ اس نئے قانون کے تحت ’سپر سب‘ قرار دیا جانے والا متبادل کھلاڑی میچ کے دوران کسی بھی وقت فیلڈ میں موجود کھلاڑی کی جگہ لے سکتا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان جوہانسبرگ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد کیا گیا۔ پہلا ایک روزہ میچ اتوار کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ میچ ریفری کرس براڈ کا کہنا ہے کہ گرام سمتھ اور رکی پونٹنگ دونوں ہی متفق ہیں کہ میچ کے دوران یہ قانون لاگو نہیں کیا جائے گا۔ ’سپر سب‘ گزشتہ برس متعارف کروایا یا تھا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ ایک روزہ میچوں کو مزید دلچسپ بنایا جائے۔ کڑی تنقید کے بعد آئی سی سی اکیس مارچ کے بعد سے اس قانون کو ختم کردے گا۔ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ ساؤتھ افریقہ کے حق میں رہا اور آسٹریلیا کو دو رن سے شکست ہوئی۔ جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 201 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا سات وکٹوں کے نقصان پر 199 سکور کرسکا۔ گرام سمتھ نے آؤٹ ہوئے بغیر 89 رن بنائے جبکہ دو اہم کیچ بھی پکڑے۔ میچ کے روران بارش کے باعث دو گھنٹے کی تاخیر بھی کی گئی۔ صرف دو ہی ہفتے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہار کی وطن لوٹی تھی۔ دونوں میچ آسٹریلیا نے جیتے تھے تاہم وہ اپنی مضبوط پرفارمنس جوہانسبرگ میں قائم نہ رکھ سکے۔ | اسی بارے میں بڑے ناموں کے بغیرٹوئنٹی 20 کپ24 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا کی ایک اور کامیابی03 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا05 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا 167رن سے جیت گیا12 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے وی بی سیریز جیت لی14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||