آسٹریلیا 167رن سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے وی بی سیریز کے تین میچوں کے فائنل کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا کو 167 رن سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 368 رن بنا کر سری لنکا کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے ایک مشکل ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم دو سو ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی طرف سے رسل آرنلڈ اور جے وردھنے نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ آسٹریلیا کی اس جیت کے بعد فائنل راؤنڈ ایک ایک میچ سے برابر ہو گیا اور اب ٹورنامنٹ کا فیصلہ چودہ تاریخ کو فائنل کے تیسرے مقابلے کے بعد ہوگا۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی صرف دس کی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ یہ تینوں وکٹیں چمندا واس نے حاصل کیں تھیں۔ انہوں نے دس اوور میں چھپن رن دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہوں نے ایک کیچ بھی پکڑا۔ لیکن اس ابتدائی کامیابیوں کے بعد میچ کی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو گئی اور آخری گیند تک آسٹریلیا کے بلے باز چھائے رہے۔ سری لنکا کے اہم سپن بالر مرلی دھرن کے دس اووروں میں ننانوے رن بنے اور وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے۔ | اسی بارے میں مرلی کا ایکشن درست قرار پا گیا04 February, 2006 | کھیل سری لنکا وی بی سیریز کے فائنل میں07 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو ہرا دیا05 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا پہلا فائنل ہار گیا10 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||