سری لنکا وی بی سیریز کے فائنل میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم وی بی سیریز کے بارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کو76 رنزسے ہرا کر بیسٹ آف تھری فائنلز میں پہنچ گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ منگل کو آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں دو سو ستاون رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن کھلاڑی اتاپتو کے اسی رنز نے میچ کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اتاپتو اور کمارا سنگاکارا نےتیسری وکٹ کی شراکت میں سکور میں ایک سو پچھتر رنز کا اضافہ کیا اور سنگاکارا نے باسٹھ رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی جنوبی افریقی بالروں کے لیے چیلنج بنے رہے۔ اتاپتو اورسنگاکارا دونوں کو جے وینڈر واتھ نے آوٹ کیا۔ اس وقت ایسا لگتا تھا کہ اب میچ شاید سری لنکا کے ہاتھوں سے نکل گیا ہو کیونکہ مبارک اور جے وردھنے سکور میں کوئی قابل ذکر اضافہ کیے بغیر آوٹ ہو کر یوپلین میں واپس جا چکے تھے ایسے میں دلشان نے تیس رنز بنائے تاہم ان کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی قابل ذکر بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ فرنانڈو اور پریرا ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے بالروں میں اینڈریو ہال نے پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جے وینڈر واتھ نے دو کھلاڑیوں کو اپنی بالنگ کا نشانہ بنایا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے اوررز پورے نہ کرسکی اور پوری ٹیم تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی گراہم ِاسمتھ نے 67 رنز بنائے۔ باؤچر اس مرتبہ کامیاب بلے بازی نہیں دیکھا سکے اور چوبیس رنز بنا کر واس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ گبسن کوئی رن نہیں بنا سکے۔ شان پولاک کا کیچ بندرا کی گیند پر سنگاکارا نے لیا۔ وہ صرف پندرہ رنز ہی بنا سکے۔ سری لنکن بالر میچ پر چھائے رہے۔ بندرا نے اکتیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ ان کا پہلا نشانہ گراہم ِاسمتھ بنے۔ واس نے سترہ رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سیریز میں آسٹریلیا ستائیس پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سری لنکا کے چودہ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان بیسٹ آف تھری فائنلز کا پہلا میچ دس فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں سری لنکا نے میچ جیت لیا08 January, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےسری لنکا کوہرا دیا26 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||