سری لنکا نے میچ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز جیت چکا ہے۔ نیپئر میں ہونے والا چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو تہتر رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی تمام ٹیم اڑتالیس اعشاریہ دو اوورں دو سو تریپن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح سری لنکا کو سیریز میں پہلی فتح حاصل ہوئی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین پیٹر فلٹن نے ایک سو بارہ رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔سری لنکا کے تجربہ بولر چمندا واس نے اڑتالیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی پہلی دو وکٹیں بارہ کے سکور پر گر گئیں۔ کپتان سٹیفن فلیمنگ بغیر کوئی رنز بنائے چمندا واس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ دوسرے اوپنر لوئی ونسنٹ بھی صرف پانچ رنز بنا سکے ۔ ناتھن ایسٹل اور پیٹرفلٹن نے مل کر سکور میں ایک سو سینتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ اس سے پہلے سری لنکا کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین کمارا سنگاکارا، اور کپتان مارون اتاپتو نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سری لنکا نے چالیس اووروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز سکور کر لیے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ آخری دس اورروں زیادہ رنز بنا سکیں گے لیکن فاسٹ بولر شین بونڈ کی شاندار بولنگ کی وجہ آخری دس اوروں میں صرف ستر رنز ہی سکور کر سکے۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط06 September, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ جیت گیا06 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||