BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 08:45 GMT 13:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا پہلا فائنل ہار گیا
تلکارتنے دلشان
میچ میں تلکارتنے دلشان نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا
جمعہ کو وی بی کرکٹ سیریز کے پہلے فائنل میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو بائیس رنز سے ہرا دیا ہے۔

ایڈلیڈ میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کو سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو پچھتہر رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلوی بیٹسمین میں سے صرف مائکل کلارک بڑا سکور بنا سکے اور انہوں نے 80 رنز بنائے۔

سری لنکا کے دلشان تلکارتنے نے میچ میں زبر دست فیلڈنگ کی، انہوں نے ایک کیچ لیا اور تین بیسٹمینوں کو رن آوٹ کیا۔ ان کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رِکی پونٹنگ، ڈیمین مارٹن اور سائمن کیٹِچ شامل تھے۔

کیٹچ نے چھپن رنز بنائے اور پونٹنگ صفر کے سکور پر رن آوٹ ہوئے جبکہ گِلکرسٹ کو 26 کے سکور پر کلاسیکارا نے آوٹ کیا۔ اینڈریو سِمنڈز کو سولہ رنز کے سکور پر سنگاکارا نے سٹمپ کردیا۔ کیٹچ پچپن رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے مقرررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز بنائے۔

اتاپتو نے تریپن رنز بنائے جبکہ چمارا کپوگودیرا نے اپنے اڑتیس رنز میں تین چھکے مارے۔

اس تین میچ کے فائنل کا اگلا میچ اتوار کے روز سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد