مرلی کا ایکشن درست قرار پا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن کے بالنگ ایکشن کو لیبارٹری میں تجزیوں کے بعد درست قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں جمعرات کو مرلی دھرن کی دو مخصوص گیندوں کا تجزیہ کیا گیا ہے اور نتیجے کے مطابق ان کا بازو کرکٹ کے قوانین کے مطابق گھومتا ہے۔ مرلی دھرن نے تجزیوں کے بعد کہا کہ ’اب انہیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ وہ نارمل بالر ہیں اور میں کچھ غلط نہیں کرتا‘۔ انہوں نے کہا ’ہم نے میچ جیسے حالات میں رفتار اور دیگر باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تـجزیہ کیا ہے اور اب ان کو میری عزت کرنی چاہیے‘۔ تینتیس سالہ مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ سو چوراسی وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جو کہ کسی بالر کو حاصل ہونے والی دوسری سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ انہوں نے ایک روزہ مقابلوں میں چار سو چھ کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں۔ مرلی دھرن کو آسٹریلیا میں انیس سو پچانوے میں پہلی بار مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی گیند کو ایمپائر نے ان کے مبینہ طور پر غلط ایکشن کی وجہ سے نو بال قرار دے دیا۔ اس واقعے کے بعد چار بار ان کے ایکشن کے تجزیے کیے گئے ہیں اور ہر بار ان کا ایکشن درست قرار دیا گیا۔ گزشتہ سال کندھے کے آپریشن کے بعد مرلی کی گیند کی رفتار بڑھ گئی تھیں جس سے خدشات پیدا ہو گئے تھے کہ ان کا ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق نہیں۔ | اسی بارے میں مرلی دھرن سے وضاحت طلب18 November, 2004 | کھیل مرلی دھرن آسٹریلیا پر برسے16 November, 2004 | کھیل 2007 میں ریٹائر ہو سکتا ہوں: مرلی13 January, 2006 | کھیل ’شیعب اختر کا ایکشن ٹھیک ہے‘03 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||