’شیعب اختر کا ایکشن ٹھیک ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بائیو مکینک ماہر بروس ایلیٹ نے کہا ہے کہ شعیب اختر کے ایکشن کا نئے سرے سے جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بروس ایلیٹ جنہوں نے مرلی دھرن اور شعیب اختر کے ایکشن کا معائنہ کیا تھا، کہا ہے کہ شیعب اختر کا ایکشن آئی سی سی رولز کے مطابق ہے اور اس کے دوبارہ معائنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیوی کوچ گریگ چیپل نے کراچی ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد شیعب اختر کے ایکشن پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ گریگ چیپل کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے ایکشن میں کوئی ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی اس کی گیند کو صیح طور پر دیکھ نہیں پاتے اور سچن تندولکر سمیت کئی کھلاڑیوں کو اس کی گیندیں لگی ہیں۔ گریگ چیپل کا کہنا ہے کہ وہ یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ شیعب اختر کے بازو کی ہیت مختلف ہونے کی وجہ ان کا ایکشن ایسا ہے ۔ گریک چیپل نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اس کو شیعب اختر کے بولنگ ایکشن کا دوبارہ معائنہ کرنا چاہیے۔ بائیو مکینک بروس ایلیٹ کے مطابق شعیب اختر کے ایکشن کا نئے سرے سے معائنے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔’ ان کے (شیعب اور مرلی دھرن) ایکشن کا پہلا معائنہ ہو چکا ہے اور ان کو کلئیر کیا جا چکا ہے‘۔ بروس ایلیٹ کے مطابق شیعب اختر کے بازو میں اضافی لچک ہے جس کی وجہ اس کا دوہرا جوڑ ہے ۔ بروس ایلیٹ کے مطابق ائی سی سی کے رولز جو ان کے خیال میں بلکل صیح ہیں، شیعب اختر کے بازو میں اضافی لچک کو صیح گردانتے ہیں۔ بروس ایلیٹ نے کہا شیعب اختر کے ایکشن کا دوبارہ معائنہ سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اور کھلاڑی عدالت کے سامنے بھی جا سکتے ہیں۔ پاکستان کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے شیعب اختر کے بارے میں رپورٹ جاری کر رکھی ہے جس کے مطابق ان کے ایکشن کو دوبارہ رپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ باب وولمر نے کہا کہ کسی کھلاڑی کے لیے بھی اس طرح کے اعتراضات ٹھیک نہیں ہوتے لیکن شیعب اختر نے اس معاملے کو اچھی طرح سے نبھایا ہے۔ | اسی بارے میں شعیب اختر پھر زیِر عتاب18 October, 2003 | کھیل سچن تندولکر بمقابلہ شعیب اختر21 March, 2004 | کھیل ’اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں‘01 February, 2005 | کھیل شعیب کی تباہ کن بالنگ | کھیل ’ٹیم مقدم ہے‘16 November, 2005 | کھیل شعیب اختر کا نیا روپ04 December, 2005 | کھیل شعیب بلاشبہ بہت تیز بالر ہے: دھونی24 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||