’شعیب بلاشبہ بہت تیز بالر ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں ہونے والے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کو سنبھالنے والے بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں اتنی تیز گیندوں کا سامنا پہلی بار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاشبہ شعیب اختر کی گیند بہت تیز ہے۔ دھونی نے کہا کہ میں نے شعیب اخترکی گیندوں کو چیلنج سمجھ کر کھیلا اور اس میں کامیاب ہوا۔ شعیب اختر نے میچ کےدوران دھونی کو ایک ’بیمر‘ بھی پھینکا۔ دھونی نے کہا کہ یہ گیند شعیب کے ہاتھوں سے پھسل گیا تھا لیکن وہ اس پر کافی حیران ہوئے تھے۔ دھونی نے کہا کہ شعیب اختر نے اس بیمر پھینکنے کے بعد ان سے معافی نہیں مانگی۔
دھونی فیصل آباد ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی سنچری پر بہت خوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں وہ اس سے بہتر بیٹنگ وکٹ پر نہیں کھیلے لیکن پھر بھی اس وکٹ پر بھی شعیب اختر کی تیز گیندوں کو کھیلتے ہوئے انہیں پریشانی ہوئی۔ دھونی اور عرفان پٹھان کے درمیان دو سو دس رنز کی شراکت داری ہوئی۔ اس پر دھونی نے کہا کہ ان کی اور عرفان پٹھان کی اننگز میں ایک بات مشترک تھی اور وہ یہ کہ’ ہم دونوں ہی رنز بنانا چاہتے تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں تیز رنز بنا رہا تھا اور عرفان دوسری طرف ڈٹا ہوا تھا اور یہی ہماری لمبی شراکت داری کی وجہ تھی‘۔ | اسی بارے میں یونس، کامران کی نصف سنچریاں24 January, 2006 | کھیل دھونی کی اننگز بہترین : ڈراوڈ23 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||