BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 November, 2004, 04:01 GMT 09:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مرلی دھرن آسٹریلیا پر برسے
مرلی دھرن
مرلی دھرن کی بولنگ کا انداز کافی عرصے سے متنازعہ رہا ہے۔
سری لنکن اسپنر مرلی دھرن نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلیا کے تین بڑے پیس بالر غیر قانونی طریقے سے بولنگ کرتے ہیں۔

مرلی دھرن جن پران کی ایک ڈلیوری کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہے انہوں نے برٹ لی ، جیسن گلیسپی اور گلین میک گرا پر الزام لگایا ہے ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی لوگوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے مسئلہ کرکٹروں کے ساتھ ہے وہ خاصےمغرور ہوتے ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ’ایک جذباتی عوامی بحث میں انفرادی کھلاڑیوں کا نام لینا صحیح نہیں ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل بولروں کو بولنگ کرتے وقت اپنے بازو 15 ڈگری تک سیدھے کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

مرلی دھرن کی بولنگ کا انداز کافی عرصے سے متنازعہ رہا ہے۔فی لحال ان کا یہ انداز غیر قانونی ہے لیکن آئی سی سی کی نئے رہنما اصولوں کے تحت یہ اپنا مشہور گیند’دوسرا ‘ کر سکتے ہیں۔

مرلی کا کہنا ہے کہ 99 فیصد بالر بٹہ کراتے ہیں جن میں برٹ لی ، جیسن گلیسپی اور گلین میک گرا شامل ہیں۔

مرلی کا کہنا ہے کہ میک گرا 13 ڈگری پر بولنگ کرتے ہیں جبکہ جیسن گلیسپی 12 ڈگری پر اوربرٹ لی 14 یا 15 ڈگری پر بالنگ کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم تمام ماہرین کو کہتے ہیں کہ آئی سی سی کی رپورٹ کے مسودے کودیکھیں جس میں صاف کہا گیا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہوگا کہ آئی سی سی کے پینل نے بٹہ کرنے والوں کو بڑا بولر بنایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد