BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 February, 2006, 12:32 GMT 17:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا

پاکستانی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ شروع کرے گی (فائل فوٹو)
پاکستانی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ شروع کرے گی (فائل فوٹو)
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ دورے کےپروگرام میں ایک وارم اپ ون ڈے اور ایک سہ روزہ میچ بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کےمطابق ٹیم دورے کاآغاز 13 مارچ کو ایک روزہ وارم اپ میچ سے کرے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل15 مارچ کو سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے بعد17 اور19 مارچ کو دو ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم 21 سے23 مارچ تک سہ روزہ میچ دمبولا میں کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ26 سے30 مارچ تک کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں 3 سے7 اپریل تک کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد