پاکستان: دورۂ بھارت کے شیڈول کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم2008ء میں بھارت کے دورے میں تین ٹیسٹ اور سات ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی لیکن اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوا کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار سے ان کی بات ہوئی ہے اور دونوں کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ ایشیز کی طرز پر پاکستان اور بھارت دو سال کے وقفے سے ٹیسٹ میچز کھیلیں گے تاکہ ان کی دلچسپی برقرار رہے۔ پاکستانی ٹیم کو طے شدہ پروگرام کے تحت2008ء میں بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس دورے میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنا چاہتا تھا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش پر اس نے بادل نخواستہ تین ٹیسٹ اور سات ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر اتفاق کرلیا ہے۔ شہریارخان کا کہنا ہے کہ سچی بات ہے وہ اس پروگرام سے خوش نہیں تھے لیکن یہ طے پایا ہے کہ اس کے بعد سے جو بھی سیریز ہوا کرے گی اس میں پانچ ٹیسٹ میچز ہوا کرینگے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم میں پاکستان آئے گی اور پانچ ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان آخری بار پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز87-1986ء میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے بنگلور کی جیت کے ذریعے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 90-1989 میں پاکستان نے چار ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کی تھی جس کے بعد سے دونوں ممالک تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلتے آئے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا میچ اور سیریز جیت گیا16 February, 2006 | کھیل تندولکر کا دور جاری ہے16 February, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم کی انسانی ہمدردی18 February, 2006 | کھیل ’اب تو بس اعتماد بحال کرنا ہے‘18 February, 2006 | کھیل کراچی: بھارت کی لگاتار چوتھی فتح19 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||